قلات (محمدعمران علی زئی سے) چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات، نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے حافظ محمد قاسم لہڑی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے حافظ محمد قاسم لہڑی کو فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی، اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر محمد قاسم عمرانی، عبدالرشید نیچاری، قاری غلام مصطفیٰ نیچاری اور فضل رحمانی بھی نواب زادہ میر شعیب جان زہری کے ہمراہ تھے۔
نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے حافظ محمد قاسم لہڑی سے ملاقات کی اورفریض حج کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی

