کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی نے کوئٹہ سمیت بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت اور ان میں سیکورٹی فورسز کے افسر سمیت اہلکاروں کی شہادت اور شہریوں کے زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کو سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی سیکورٹی فورسز شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں سید حسنین ہاشمی نے کوئٹہ, تربت، کوہلو، حب اور خضدار میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد معصوم شہریوں اور فورسز کو نشانہ بنا کر بلوچستان میں خوف و ہراس اور عدم استحکام پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اب قوم اور ملک دشمنوں کو پہچان چکے ہیں اور ان سے مرعوب نہیں ہونگے، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری بی اے پی نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گرد عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں قوم کا ہر فرد فورسز کی پشت پر کھڑا ہے، دہشت گردی کو شکست دیں گے سیکورٹی فورسز کے شہداء ہمارا فخر ہیں انکی قربانی راہیگاں نہیں جائے گی۔
دہشتگردی کو سراٹھانے کی اجازت نہیں دی جائیگی سیکورٹی فورسز شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں، سید حسنین ہاشمی

ٹیگز:
سید حسنین ہاشمی
