کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود خان نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے جس کے لئے علاقے کی خواتین کا بھی کردار ہوتا ہے کہ وہ اپنے علاقے میں تعلیم صحت سمیت فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ کے مقامی ہال میں غیر سیاسی تنظیم یو سیز اتحاد کوئٹہ سٹی کی خواتین ونگ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی و سابق صدر پریس کلب رضاالرحمان بھی تھے جبکہ ایم ڈی واسا حامد رانا ریجنل ہیڈ مسلم ہینڈ ملک نعیم جاوید آغا زین شاہ صلاح الدین کبزئی چیئرمین یوسیز اتحاد عطاااللہ۔ بلوچستان ڈیلپمنٹ فورم کے چیئرمین جانان اچکزئی سماجی رہنما و چیئرمین زکوا ہ کمیٹی سبی زاہد مشرف سلیم جبار سردار زادہ میراللہ جوگیزئی سماجی رہنما اسلم رند اور اکرم پاشا اوریوسیز اتحاد کوئٹہ سٹی کی صدرشگفتہ باجی سمیت دیگر خواتین ممبران بھی تقریب میں موجود تھیں نو منتخب خواتین کابینہ سے سینئر صحافی و سابق صد کوئٹہ پریس کلب رضا الرحمان نے حلف لیا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ رکن بلوچستان اسبملی طاہر محمود خان نے کہا کہ ہمارے نظام کی خرابی یہ ہے کہ ہمیں نظام کو درست کرنے کی ضرورت ہے جس کے لئے ہمیں اختیارات نچلی سطح تک منتقل کرنے ہوں گے کیونکہ جب تک ہم اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کریں گے کہیں پر بھی مسائل حل نہیں ہوں گے ہمیں اس سسٹم کو بنانے کی ضرورت ہے جس کے لئے اسی طرح سے ہر علاقے میں خواتین کو آگے آنا ہو گا تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی اورسابقہ صدر پریس کلب رضا الرحمان نے دوران خطاب کہا کہ ہم نے سماجی کاموں کے حل کے لئے یوسیز اتحاد کوئٹہ سٹی غیر سیاسی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی اب گھروں سے باہر نکل چکی ہیں اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل حل کرانے کے لئے کردار اد اکریں گی میں نے بطور صدر پریس کلب اپنے ادوار میں ہمیشہ عوامی خدمت سمیت فلاحی کاوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا دس سال میں جتنی بھی خدمات انجام دہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں ہمیں تعلیم صحت سمیت اپنے اپنے علاقوں میں صفائی ستھرائی کے مسائل پر توجہ دینی ہو گی فلاحی کاموں میں جتنی بھی رکاوٹیں ہوں تو انہیں ہمیں ملکر ہی حل کرنا ہوگا کیونکہ اس طرح کے کاموں میں کافی چیلنجز سامنے آتے ہیں اآج اگر کوئی سرکاری ہسپتال میں علاج کے لئے جاتا ہے تو بھی اسے ایک سرنج تک نہیں مل پاتی اسی طرح سے دیگر مسائل ہیں ہمیں صحت کے شعبہ سمیت تعلیم کے شعبہ پر بھر توجہ کی ضرورت ہیتقریب سے مسلم ہینڈ ز کے صدر ملک نعیم جاوید نے دوران خطاب کہا کہ کئی سالوں سے اس تحاد کے ساتھ منسلک ہوں کسی بھی جگہ پر مسائل ہوں تو ملکر ہی حل ہوتے ہیں جس میں یو سیز اتحاد کے نوجوانوں سمیت خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے میرا تعاون ہمیشہ یوسیز اتحاد کے ساتھ رہے گا میں نے ہمیشہ عوامی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا میں رضاالرحمان کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ ایسے اہم مواقوں پر یاد کیا ر تقریب سے بلوچستان ڈویلپمنٹ فورم کے چیئرمین جانان اچکزئی ایم ڈی واسا حامد رانا اسلم رند سلیم جبا اور سماجی رہنما چیئرمین زکواٰہ کمیٹی سبی ر زاہد مشرف سردار زادہ میر راللہ جوگیزئی صدر یوسیز اتحا د خواتین ونگ د شگفتہ خان محمد نبی عطااللہ خلجی آغاز ین شاہ او کوئٹہ پرنٹنگ پریس کے صدر شیراز ا خان و ماجی رہنما اسلم شاہ ر دیگر بھی موجود تھے جبکہ دیگر مقررین نے دوران خطاب یوسیز اتحاد کوئٹہ سٹی کو اپنے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے مستقبل میں ان کی ہر ممکن مدد کی بھی یقین دہاانی کرائی س تقریب میں علاقے کی خواتین اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
فلاحی کاموں میں ہم سب کو ملکر کام کرنا ہے جس کے لئے علاقے کی خواتین کا بھی کردار ہوتا ہے، طاہر محمود خان
ٹیگز:
طاہر محمود خان
