کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کوئٹہ کی بیوٹمز یونیورسٹی میں سی پیک سے متعلق کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ لانگ مارچ میں عوام کی شرکت کم ہوتی جارہی ہے عمران خان ملک میں جلد انتخابات کے خواہاں ہیں لیکن وہ خود بھی جانتے ہیں کہ سیلابی کیفیت کے باعث چھ ماہ سے قبل ایسا ممکن نہیں اور یہی وہ وقت ہے جب حکومت نے اپنی مدت پوری کرنے کے بعد الیکشن کرانے کا اعلان کر رکھا ہے قبل ازیں سی پیک سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مستقبل کیلئے بلوچستان سے اچھی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہے بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں جامعات کا قیام بنیادی تعلیمی کیلئے ضروری ہے جو خواتین کو ترقی کی دوڑ میں شامل کرنے کی بنیاد ہے معاشرے میں ترقی ہمشہ نچلے طبقے کے اوپر آنے سے آتی ہے بلوچستان سے ابھرنے والے نوجوان معاشرے کی ترقی کی بنیاد بنے گے بلوچستان کی ترقی کیلئے یہاں کے نوجوانوں کو زریعہ بنانے کا عزم یے معیشت میں اتفاق رائے پیدا کرنا مشکل کام ہوتاہے مشکل حالات میں راستے تلاش کرنا نوجوانوں کی زمہ داری ہے طویل المدتی منصوبہ بندی کرکے حکومت نے وژن دو ہزار دس تشکیل دیا تھا لیکن مارشلا لگ جانے کے بعد ملک بد ترین بحران سے دوچار ہوا جس کے بعد حکومت نے دو ہزار 25 وژن کی تحت ملک کو پہلی پانچ ابھرتی معیشت بنانے کا عمل شروع کیا تو دو ہزار اٹھارہ کے یوٹرن نے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا پالیسوں میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے ملک بہت پیچھے چلا گیا بنگلہ دیش اور بھارت کے مقابلے میں ہماری معیشت اسلئے زوال پزیر ہے کہ پالیسوں میں تسلسل اور استحکام نہیں ملک کی ترقی کیلئے غلام ہونے کے مفروضے سے نکنا ہوگا سیاسی استحکام کیلئے برآمدات کو فروغ اولیں ترجیح ہونا چاہئے ملک کی پیداواری صلاحیت کو دنیا سے ہم آہنگ کرنا ہوگا ملک کی جامعات میں نجی شعبے کا کورس شامل کیا جانا چاہئے تعلیم اور صحت کی یکساں سہولیات دینا ہونگی وفاقی حکومت نے بلوچستان کے گیارہ پسماندہ ترین اضلاع کو ترقی یافتہ بنانے کے عمل کا آغاز کیا یے پانچ سالوں میں ان اضلاع میں چالیس ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے حکومت توانائی کے شعبے میں خود مختاری لانے کیلئے نوجوانوں کو قرضے دی گی کیونکہ مہنگی بجلی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے ملک میں سلاب آنے کے بعد فوڈ سیکورٹی اہم مسئلہ بن چکا یے موجود صدی معاشی صلاحیتوں کی جنگ کی صدی ہے اختلاف نفرت میں بدلنے سے انتہاء پسندی جنم لیتی ہے نوجوان اختلاف رائے میں دوسروں کو احترام دیں امن واستحکام کا سفر جاری رینا چاہیے۔
مستقبل کیلئے بلوچستان سے اچھی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہے ، احسن اقبال

ٹیگز:
احسن اقبال
