قلات(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ہے کہ امریکہ پر اعتماد کرنا حماقت ہے امریکہ نے دو بارہ حملے کرکے پاکستان کی کو ششوں پر پانی پھیر دیا پاکستان کی امریکہ ایران جنگ بندی کے لیئے اقدامات قابلِ قدر ہیں دنیا میں کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا مگر ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں کے لیئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا رہی ہے انہیں شرم آنی چاہیے قوم دو وقت کی روٹی کے لیئے محتاج ہوگئی اور پابندی کے باوجود ہمارے حکمران لاؤ لشکر کے ساتھ سڑکوں پر پھرتے ہیں،یہ بات انہوں نے قلات میں اپنی رہائشگاہ پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان تباہی کی طرف جا رہا صوبائی حکومت کی رٹ اب تو صوبائی دارلحکومت میں بھی ختم ہوگئی ہے حکومت ہوش کے ناخن لے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں نے ابھی چین اور سعودی عرب کا دورہ کیا کہیں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں دیکھا گیا۔ اور ایران حالت جنگ میں ہے مگر وہاں مہنگائی نہیں ہے لیکن ہمارے حکمران اپنی عیاشیوں کے لیے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات تباہی کی طرف جارہے ہیں بلوچستان حکومت کی رٹ پورے صوبے میں ختم ہو کئی ہیں حکومت کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے اب بھی حکومت نے کچھ نہیں کیا تو پچھتاوے کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف احتجاج شروع کردیا ہے، اس حوالے سے ہم نے کراچی میں احتجاجی جلسہ کیا۔ مہنگائی کیخلاف 4 جون کو پشین میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ ہوگا۔ انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کے تمام ملازمین کو یکساں طور پر تنخواہیں ادا کی جائیں، ڈی آر آئے الاؤنس بلوچستان کے ملازمین کا حق ہے۔ صوبائی حکومت اس حوالے سے لیت و لعل سے کام لے رہی ہے، صوبائی حکومت بلا تاخیر ملازمین کو ڈی آر اے الاؤنس دے ان کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے برابر کیا جائے اور آنے والی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے اگر حکومت ملازمین کے مسائل حل نہیں کرتے تو جمعیت علماء اسلام ملازمین کے ساتھ کھڑی ہوگی
بلوچستان تباہی کی طرف جا رہا ہے صوبائی حکومت کی رٹ اب تو صوبائی دارلحکومت میں بھی ختم ہوگئی ہے ٗ مولانا عبدالغفور حیدری

ٹیگز:
مولانا عبدالغفور حیدری
