اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے امریکا سے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کی حامی بھرلی ہےرپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا ایران مفاہمت پر صدر ٹرمپ کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر دستخط جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑی سفارتی کامیابی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ ایسا معاہدہ ہے جس کا مقصد فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانا ہے، تفصیلات بات چیت کے دوران طے کی جائیں گی۔امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکام نے کہا ہے ضروری منظوری حاصل کرلی گئی ہے اور وہ معاہدے پر دستخط کیلئے تیار ہیں۔امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکی مذاکرات کاروں نے صدر ٹرمپ کو تفصیلات سے آگاہ کیا، ٹرمپ نے فوری منظوری نہیں دی۔
امریکہ اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا، صدر ٹرمپ کے دستخط کا انتظار

ٹیگز:
امریکہ
