کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) اہل وطن بالخصوص اہلیان بلوچستان کو عید الضحٰی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں عید الضحٰی قربانی، ایثار اور جذبۂ اخوت کا درس دیتی ہے سانحہ کوئٹہ کے تناظر میں حکومت بلوچستان نے عید الضحٰی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے، کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعہ کے متاثرین سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں بلوچستان کے عوام دل و جان سے اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے رہیں گے عید الضحٰی کے موقع پر بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پہلی بار منظم صفائی مہم چلائی جا رہی ہے، بلوچستان بھر میں میونسپل سروسز کا عملہ عید ایام میں متحرک اور فیلڈ میں موجود رہے گا صفائی پر مامور عملہ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں جمع کرکے مقررہ مقامات پر تلف کرے گا عوام میونسپل سروسز کے عملے اور صفا کوئٹہ کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ صفائی کا نظام مؤثر بنایا جا سکے
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عید الضحٰی کے موقع پر خصوصی پیغام ` حکومت بلوچستان نے عید الضحٰی سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
