کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ ٹراما سینٹر میں چمن پھاٹک بم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار حوالدار حبیب الرحمان کی عیادت بھی کی جو چمن میں پولیو ڈیوٹی پر مامور تھے اور دہشتگردی کے ایک اور واقعہ میں زخمی ہوگئے تھے وزیر اعلیٰ نے اہلکار کی بہادری، فرض شناسی اور قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا
میر سرفراز بگٹی نے پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت کی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
