کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں چمن میں تجارتی گزرگاہ پر پشتون نامور گلوکار محمد خیر صحرائی کے بیٹے میروائس خان پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پیکٹ سے گزرنے کے باوجود فائرنگ کا نشانہ بننے والے میروائس خان اس وقت کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں داخل ہے اور ان کی زندگی کو نہ صرف شدید خطرہ لاحق ہے بلکہ وہ زندگی بھر کے لیے معذور ہوسکتے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلسل انسانی حقوق کی بدترین سنگین پامالیوں پرتشدد واقعات میں ملوث آئینی و قانونی ذمہ داریوں سے مسلسل روگردانی جنگی جرائم کے مرتکب ہو رہی ہے۔عام نہتے معصوم شہریوں کو مارپیٹ کا نشانہ بناکر اندھا دھند گولیاں چلائی جاتی ہیں، ماورائے آئین اقدامات میں براہ راست ملوث ہونے، شہریوں کا خون ناحق بہانے کے باوجود انتظامیہ ان پر ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی۔ اب تک درجنوں تاجروں کو گولیوں سے چھلنی کرکے شہید وزخمی اور عمر بھر کے لیے معذور کیا گیا ہے جس کا کوئی نوٹس نہ لینا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اور عوام میں انکے بارے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔بیان میں گورنر، وزیر اعلیٰ بلوچستا ن دیگر تمام واقعات کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے او میروائس خان کو فوری صوبے سے باہر کراچی یا ملک کے کسی اور بڑے ہسپتال میں منتقل کرکے بہتر علاج ومعالجہ فراہم کیا جائے تاکہ ایک بے گناہ انسان کی زندگی بچ جائیں۔
میروائس خان اس وقت کوئٹہ کے ٹراما سینٹر کوئٹہ میں داخل ہے اور ان کی زندگی کو نہ صرف شدید خطرہ لاحق ہے : پشتونخواملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخواملی عوامی پارٹی
