کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آئی جی ایف سی (این) میجر جنرل عامر اجمل اور کمشنر سعید عمرانی کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ میں ایمبیڈڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا اس موقع پر کمانڈر نے حالیہ سیلاب میں جاں بحق ہونے والے قلعہ سیف اللہ کے سات افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوری بچاؤ اور ابتدائی امدادی کوششوں کے بعد اب قلعہ سیف اللہ میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور بعد ازاں بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی بحالی قومی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
سیلاب متاثرین کی بحالی قومی فریضہ ہے،لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور

ٹیگز:
لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور
