کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر عبدالباسط کوغفلت لاپرواہی اور نااہلی پر معطل کردیا گیاڈی آئی جی کوئٹہ نے قائدآباد تھانے کی حدود میں جوا خانہ کے اڈوں کی اطلاع پر فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس نے جوا خانے پر چھاپہ مارکر نقدی اورقمار بازی کے آلات قبضے میں لے لئے۔ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیاں مبینہ طور پر ایس ایچ او قائدآباد کی نا اہلی تھی جس پر ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر عبدالباسط کوغفلت لاپرواہی اور نااہلی پر معطل کردیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقہ میں اگر کوئی ایسی اطلاع ملی تو اس علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں، جوا خانوں اور جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی رعایت نہیں، کسی بھی تھانے کی حدود میں منشیات، جوا خانہ یا غیر قانونی اڈہ ملا تو متعلقہ ایس ایچ او کیخلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ غفلت یا جرائم کی سرپرستی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف شکنجہ مزید سخت کردیا ہے قانون شکن عناصر کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کار بھی کارروائی کی زد میں آئیں گے جنکے خلاف محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عمران شوکت نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر انہیں کسی قسم کی اطلاع ہو تو فورا 15یا پولیس کنٹرول کو اطلاع دیں۔
ایس ایچ او قائدآباد انسپکٹر عبدالباسط کوغفلت لاپرواہی اور نااہلی پر معطل کردیا گیاہے، عمران شوکت

ٹیگز:
ٗعمران شوکت
