کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے بلوچستان میں گزشتہ دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا ڈراپ آؤٹ ریٹ میں 5 فیصد کمی جبکہ طلبہ کے اسکولوں میں برقرار رہنے کی شرح میں 11 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔حکومت بلوچستان نے 3778 غیر فعال اسکولوں کو دوبارہ فعال کر کے ہزاروں بچوں کو تعلیم کے دھارے میں واپس لایا۔بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کی بنیاد معیاری تعلیم ہے۔ تعلیم کے شعبے میں کسی قسم کی غفلت، کرپشن یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ہر بچے تک تعلیم کی رسائی یقینی بنانے کیلئے حکومت بلوچستان عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام ` دو برسوں کے دوران 7 لاکھ 17 ہزار سے زائد بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ یقینی بنایا گیا

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
