تربت (ڈیلی گرین گوادر) جامعہ تربت کے شعبہ نیچرل اینڈ بیسک سائنسز کے بی ایس بایوکیمسٹری اور بی ایس بایوٹیکنالوجی کے طلبہ نے الگ الگ دنوں فیکلٹی ممبران مہناز اور جیئند بلوچ کی سربراہی میں ٹیچنگ ہسپتال تربت کی مائیکرو بائیولوجی لیبارٹری کا دورہ کیا۔ ان دوروں کا مقصد طلبہ کو کلینیکل مائیکرو بائیولوجی کے طریقہ کار اور بیماریوں کی تشخیص کی تکنیکوں سے روشناس کرانا تھا، تاکہ تھیوریٹیکل علم کے ساتھ طلبہ لیبارٹری کے عملی کام سے بھی واقف ہوسکیں۔ اس موقع پر مکران میڈیکل کالج کی فیکلٹی ممبر ڈاکٹر اسماء بلوچ نے طلبہ کو تکنیکی بریفنگ دی۔ جامعہ تربت کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے دوروں کے دوران تعاون کرنے پر ہسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
جامعہ تربت کے طلبہ کا ٹیچنگ ہسپتال کی مائیکرو بایولوجی لیبارٹری کا تعلیمی و مشاہداتی دورہ

ٹیگز:
جامعہ تربت
