کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ پولیس نے منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او پولیس اسٹیشن بروری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم محمد سلیم ولد امیر فیض کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 10کلو گرام آئس (شیشہ)برآمد کرلیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 بجرم 9(2)(b) CNS Act درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
کوئٹہ پولیس کی کارروائی، 10 کلو گرام آئس (شیشہ) برآمد، ملزم گرفتار

ٹیگز:
کوئٹہ پولیس
