کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) انجمن اتحاد اخبارفروشاں کے عہدیداروں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حاجی برکت اخبارفروش صبح چار بجے اخبار مارکیٹ اخبارات کیلئے آرہا تھا کہ انسکمب روڈ پر سول لائن پولیس تھانے کے اہلکاروں نے اسکو روک کر تلاشی کیلئے کہا جس پر اخبارفروش نے تلاشی بھی دی اپنا تعابھی کرایا اور یونین کی طرف سے جاری کردہ اخبارفروش کا کارڈ بھی دکھایا اس کے باوجود پولیس اہلکاروں نے بدتمیزی بھی کی اور ایک ہزار روپے کا مطالبہ کیا جس پر اخبار فروش نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر پولیس والوں نے حاجی برکت کی جیب سے زبردستی پیسے نکالنے کی کوشش کی جس پر اخبارفروش نے انہیں سڑک پر لگے کیمروں کی طرف نشاندہی کی کہ تمام حرکتیں ریکارڈ ہورہی ہیں اسکے باوجودپولیس اہلکاروں نے اخبارفروش کی جیب سے زبردستی اخبارات کے پیسے نکال لئے۔ انجمن اتحاد اخبارفروشاں کے عہدیداروں نے پولیس اہلکاروں کی اس حرکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ کیمروں میں ریکارڈ ہوچکا ہے لہذا محکمے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے ورنہ اخباری صنعت سے وابستہ تنظیمیں سخت اقدامات کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں اخباری صنعت کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کا جلاس بھی بلاکرآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
سول لائن پولیس کے اہلکاروں نے اخبار فروش حاجی برکت کو لوٹ لٹا ٗ زبردستی جیب سے پیسے نکا لئے ٗ انجمن اتحاد اخبار فروشاں کی مذمت

ٹیگز:
اخبار فروش
