کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت جاری انسداد پولیو مہم کے دوسرے روز کا ایوننگ ریویو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جاری انسدادِ پولیو مہم کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی، رہ جانے والے بچوں تک رسائی اور فیلڈ میں درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈسٹرکٹ پولیو آفیسر، ای او سی نمائندگان، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، مانیٹرز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے اور تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام ادارے اور ٹیمیں مکمل تعاون اور محنت سے مہم کو کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ انکاری والدین اور مسنگ چلڈرنز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ پولیو کے حوالے سے تمام اہداف حاصل کی جا سکے۔
کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے تمام ٹیمیں اپنی ذمہ داریاں مزید مؤثر انداز میں انجام دیں : مہراللہ بادینی

ٹیگز:
مہراللہ بادینی
