نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کا میر غازی خان پندرانی سے رابطہ، ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع سے زہری (پندرانی) قبیلے سے تعلق رکھنے والے محمد علی پندرانی اور حاجی خان پندرانی کے اغواء کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے میر غازی خان پندرانی سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے قبائلی رہنماء میر غازی خان پندائی سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی اور مغوی افراد کی جلد بازیابی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی انہوں نے کہا کہ زہری قبائل سمیت بلوچ قوم سے تعلق رکھنے والے تمام افراد کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ زہری قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے صوبائی مشیر نوابزاہ امیر حمزہ خان زہری نے متعلقہ حکام سے بھی مطالبہ کیا کہ مغوی افراد کی جلد بازیابی کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بے چینی کا خاتمہ ہوسکے۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری کا ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے ربیع سے زہری (پندرانی) قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغواء کے واقعے پر گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
