کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان سے وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے پولیو کے خاتمے اور آنے والی مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کا خواب ہم سب کا مشترکہ عزم ہے۔ انہوں نے مہم میں تمام ٹیموں کو پولیو ویکسینیشن مہم میں فعال شرکت کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر بچے کو ویکسین دینا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ ہم اپنے ملک کو اس موذی بیماری سے ہمیشہ کے لیے آزاد کر سکیں۔ انہوں نے ہدایت کی اس مہم کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے اور آنے والے مہم میں کوئی بھی بچہ مس نہ ہو۔ انہوں نے صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی کو مہم کامیاب بنانے کے لیے ٹیموں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی تاکہ اس موذی مرض کا خاتمہ ممکن بنا سکے۔ اس کے ساتھ روٹین ایمیونائزشن پر بھی توجہ کی ہدایت کی۔ عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیو کے خاتمے کے سلسلے میں دستیاب وسائل کو مکمل طور پر بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ ملک و صوبے میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ویکسینز، انسانی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جائے تاکہ پاکستان کو جلد پولیو فری قرار دیا جا سکے۔ اس موقع پر نیشنل کوآرڈینیٹر ای او سی انوار الحق، صوبائی کوآرڈینیٹر ای او سی انعام الحق اور سپیشل سیکرٹری صحت شیک بلوچ بھی موجود تھے۔
صوبے کو پولیو سے پاک کرنے کا خواب ہم سب کا مشترکہ عزم ہے : شکیل قادر خان سے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق کی ملاقات

ٹیگز:
شکیل قادر خان
