کراچی (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کاؤنسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت رکھتی ہے اور جمہوری نظام کی مضبوطی میں آزاد، ذمہ دار اور حقائق پر مبنی میڈیا کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے سی پی این ای کے نو منتخب صدر کاظم خان، سیکریٹری جنرل غلام نبی چانڈیو، سینئر نائب صدر ایاز خان، نائب صدور شکیل احمد ترابی اور انور ساجدی، سیکریٹری اطلاعات منزہ سہام سمیت دیگر عہدیداران کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صحافتی اقدار کا فروغ، دیانتدارانہ رپورٹنگ اور قومی مفاد کو مقدم رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ ایک باخبر معاشرہ ہی ترقی، استحکام اور بہتر فیصلہ سازی کی جانب بڑھ سکتا ہے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ میڈیا کا تعمیری کردار نہ صرف قومی یکجہتی کو فروغ دیتا ہے بلکہ جمہوری اداروں کے استحکام اور عوام و ریاست کے درمیان اعتماد کی فضا کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پی این ای کی نئی قیادت صحافتی معیار کی بہتری، پیشہ ورانہ اصولوں کے فروغ اور ذمہ دار صحافت کے تسلسل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔
میر سرفراز بگٹی کا کونسل آف نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے نو منتخب عہدیدارا ن کو مبارک باد

