کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان ہائی کورٹ میں اہم انتظامی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ معزز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے پروموشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں چھ (6) ڈپٹی رجسٹرارز (بی پی ایس-19) کو ترقی دے کر ایڈیشنل رجسٹرار (بی پی ایس-20) کے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دے دی ہے جبکہ (9) پرائیویٹ سیکریٹریز (بی پی ایس-18) کو ڈپٹی رجسٹرار (بی پی ایس-19) مقرر کر دیا گیا ہے۔سرکاری اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی پانے والے افسران میں عاصم خان، ملک شعیب سلطان، منیر احمد، محمد قذافی خان، محمد عیسیٰ اور نثار احمدجبکہ ڈپٹی رجسٹرار کے عہدوں پر ترقی پانے والوں میں اسداللہ خان، اسلم خان، عبدالناصر، زاہد حسین، گل شاہ خان بابر، محمد زبیر، عصمت اللہ، محمد آصف اور سید ذوالفقار علی شاہ شامل ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں اہم انتظامی ترقیوں کی منظوری دے دی گئی ہے

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
