کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ میں نوجوانوں سے خطاب خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک معیاری تعلیمی ادارے میں مستقبل کے معماروں سے مخاطب ہوں نوجوانوں کو تصور اور حقائق میں فرق جاننے کے لیے عملی تحقیق کرنا ہوگی پاکستان سمیت معاشرے کو پروپیگنڈا بیانیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے ریاست پاکستان کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈے میں وہ عناصر ملوث ہیں جنہوں نے آغاز سے پاکستان کو تسلیم نہیں کیا حقائق کی نسبت تصور تیزی سے سفر کرتا ہے بلوچستان سے متعلق حقائق اور تصورات میں واضح فرق موجود ہے پاکستان کی تاریخ میں بلوچستان کی ایک خوبصورت کہانی موجود ہے چند عناصر نے بلوچستان کے تاریخی حقائق کو مسخ کرکے پیش کیا بلوچستان سے متعلق حقائق اور ریاستی بیانیے پر مکالمے کے لیے تیار ہوں مجھ پر 17 مہلک حملے ہوچکے، ریاست کے لیے مزید 1700 حملوں کے لیے تیار ہوں نوجوان بلا جھجھک سوال کریں، ہر سوال کا جواب دلیل اور حقائق سے دوں گا میرٹوکریسی اور مسلسل ڈائیلاگ سے نوجوانوں اور ریاست میں خلیج ختم کی جاسکتی ہے ہر بچے اور ہر بیٹی کے سوال کا جواب دئیے بغیر نہیں جاؤں گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا نیسٹ یونیورسٹی کے طالب علموں سے چار گھنٹوں سے زائد وقت تک مکالمہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سوال و جواب کے سیشن میں کھل کر سوال کرنے کے لئے کمیرے بند کروا دئیے، طالب علموں سے سوال و جواب کے دوران اپنے ذاتی اسٹاف کو دیگر سرگرمیوں کی یاد دہانی سے منع کردیا
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کوئٹہ میں نوجوانوں سے خطاب پاکستان سمیت معاشرے کو پروپیگنڈا بیانیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے

ٹیگز:
وزیر اعلیٰ بلوچستان
