کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے پی ٹی آئی رہنماء و رکن قومی اسمبلی ملک عادل بازئی کے گھر جا کر ملک عادل بازئی اور ان کے بھائی ملک خوشدل بازئی سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئیفاتحہ خوانی کی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا کہ مرحوم ملک سیف اللہ بازئی ایک باوقار قبائلی رہنما اور نہایت بااخلاق شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے میں بھائی چارے، اتحاد اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا صوبائی مشیر نے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے تعزیت ملاقات میں علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اور باہمی تعاون کا عیادہ کیا گیا دریں اثناء صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے قبائلی رہنماء میر غازی خان پندرانی، ایکس ای این پٹ فیڈر میر فرید پندرانی کے بھتیجے اور حمل پندرانی کے جوان سال بیٹے ایان پندرانی کے ناگہانی وفات پر ان کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کی اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی رکن قومی اسمبلی عادل بازئی سے تعزیتی ملاقات

ٹیگز:
نوابزادہ امیر حمزہ زہری
