خضدار(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق خاتون زخمی ہو گئی۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو خضدار کے علا قے کھنڈ میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے محمد حسن بلوچ نامی بچہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچ کر لاش او ر زخمی کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے۔
خضدار، شادی کی تقریب میں فائرنگ ایک بچہ جاں بحق خاتون زخمی

ٹیگز:
فائرنگ
