قلات (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادرخان اورسیکرٹری فنانس کی قیادت میں بلوچستان بھر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع قلات میں بھی محکمہ خزانہ نے SAP پر مبنی انٹیگریٹڈ فنانشل مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (IFMIS) پر عملدرآمد شروع کردیا ہےاس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کےزیرصدارت سرکاری ملازمین کےتاریخ پیدائش کی درستگی مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوااجلاس میں کمیٹی ممبران ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نثار احمدنورزئی ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن میل ثناء اللہ ثناء چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاضی سراج سمیت ڈپٹی کمشنر آفس کے تکنیکی اسٹاف نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کے ملازمین کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے اصل دستاویزات شناختی کارڈ اور سروس بک کمیٹی کے سامنے رکھ دیئے11سرکاری ملازمین کے کیسز کا بغور جائزہ لیاگیا اور انکے عمردرستگی سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی شناختی کارڈ اور سروس بک میں تاریخ پیدائش کی درستگی سے متعلق ہرممکن کوشش کررہے ہیں تاکہ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعدپنشن اوردیگرامورسے متعلق کوئی بھی مشکل درپیش نہ آئےڈپٹی کمشنر قلات نے کہا کہ یہ رول آوٹ بلوچستان کو مکمل طور پر ڈیجیٹائزڈ مالیاتی نظام کی طرف لے جاتا ہے، جس کا مقصد بجٹ پر بہتر عملدرآمد اور شفافیت کو بڑھانا ہےڈی سی قلات نے کہا کہ محکمہ خزانہ نے گورننس کو جدید بنانے، شفافیت بڑھانے اور کیش لیس معاشی طریقوں کو اپنانے کے لیے ایک خودکار، SAP پر مبنی مالیاتی انتظامی نظام شروع کیا ہےاس اقدام میں مالیاتی رپورٹنگ،بجٹ سازی،اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے کلیدی مقامی حکومتوں کے محکموں اور صوبائی مالیاتی شعبے میں SAP-ERP کی تعیناتی شامل ہےیہ نظام ملازمین کی سہولت مالیاتی ورک فلو میں انقلاب لانے کے لیے شروع کیا گیا ہےاس سسٹم میں ڈیجیٹل ای فائلنگ،آن لائن بلنگ، مالیاتی نظم و ضبط میں اضافےاور ریکارڈ کے انتظام میں رکاوٹوں کودور کرنا شامل ہےملازمین کی پیدائش کی تاریخ کی سسٹم میں ڈیٹا کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے حالیہ اقدامات شفافیت کو عیاں کرتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر قلات منیر احمد درانی کےزیرصدارت سرکاری ملازمین کےتاریخ پیدائش کی درستگی مالیاتی نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اہم اجلاس منعقد

ٹیگز:
منیر احمد درانی
