کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ صوبہ بلوچستان کے اضلاع حب، لسبیلہ اور پشین کی ایم سی حرم ذئی میں 11 دسمبر 2022 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات احس طریقے سے منعقد ہوئے حب، لسبیلہ اور ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرم ذئی میں کافی انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز ہونے کے باوجود کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ الیکشن کے خوشگوار انعقاد پر تمام اسٹیک ہولڈرز، قانون نافذ کرنے والے اداروں، ضلعی انظامیہ، ڈی ار اوز، ار اوز، اور الیکشن کمیشن کے افسران کی انتک محنت اور خدمات کو سرہاتے ہیں اور انکا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
حب، لسبیلہ اور پشین کی ایم سی حرم ذئی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا، فیاض حسین مراد

ٹیگز:
فیاض حسین مراد
