آواران(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے ضلع آواران کے 137 لیویز اہلکارں میں تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کردئیے۔ یہ پروقار تقریب اسپور کمپلیکس آواران میں منعقد کی گئی۔جہاں لیویز فورس کے نئے اپائنٹ منٹ ہونے والے اہلکار، و دیگر آفیشلز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر بلوچستان لیویز فورس کا حصہ بننے والے خوش نصیبوں میں ڈپٹی کمشنر آواران نے آرڈرز تقسیم کیئے اور خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آواران کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان نے خطاب کرتے ہوکہنا تھاکہ تمام لیویز اہلکاروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جنہوں نے ٹیسٹ اور انٹرویو و فٹنس میں کامیابی حاصل کرکے لیویز فورس کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کی تعیناتی و کثیر تعداد میں جوانوں کی لیویز فورس میں شمولیت سے لیویز فورس کی طاقت میں مذید اضافہ ہوگا اور بہتر انداز میں سیکورٹی کے نظام کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گی۔ ڈی سی آواران کا کہنا تھا کہ لیویز فورس جانباز و ایک مائیہ ناز سیکورٹی فورس ہے جو بلوچستان کے مزاج اور معروضی حالات کے تحت صوبے میں عوام و قومی املاک کو تحفظ دینے میں اپنا کردار احسن انداز میں نبہائی ہے ضلع آواران میں 137 جوانوں کی لیویز فورس میں شمولیت سے یہاں لیویز فورس ایک توانا فورس کی صورت میں ابھر کر سامنے آئے گی اور حفاظتی امور کو احسن انداز میں سرانجام دینے مذید سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے آرڈرز حاصل کرنے والے جوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے جوان ایمانداری و دیانتداری اور فرض شناسی کو محفوظ خاطر رکھ کر اپنی خدمات پیش کریں اور اس قومی فریضہ کو احسن انداز میں نبھائیں۔
ڈپٹی کمشنر آواران جمعہ داد خان نے لیویز فورس میں تعینات ہونے 137 نئے اہلکاروں میں تعیناتی آرڈرز تقسیم کردیئے

ٹیگز:
ڈپٹی کمشنر آواران
