لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) لورالائی کے علاقے کلی پٹھانکوٹ میں ایک گھر کے کمرے کی چھت گرنے سے دو کمسن بھائی جاں بحق جبکہ والدین سمیت ایک اور بھائی زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق پیر کیصبح کلی سید نافع اباد پھٹانکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ یش آیا جسمیں ایک ہی خاندان کے دو بچے جاں بحق ہوئے جن میں سید سدیس عمر 8 سال اور سید سلیمان عمر 6 سال پسران سید میکائیل آغا شامل ہیں زخمیوں میں س زوجہ سید میکائیل آغا اور سید میکائیل آغا ولد سید عبدالنافع آغا بھی شامل ہیں جنکو فوری اپریشن کے بعد ضروری کاروائی کے لیے ٹیچنگ ہسپتال پہنچادیا گیا بعد میں بچوں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ۔واقعہ سے گھر میں کہرام مچ گیا اور خاندان سمیت اہل علاقے کے لوگ سوگ میں مبتلا ہوگئے
لورالائی کلی پٹھان کوٹ میں افسوسناک حادثہ دو بھائی جاں بحق والدین سمیت تین زخمی

ٹیگز:
لورالائی
