کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان کی دانشمندقیادت کے فیصلوں سے ملک کو نہ جنگ کے اثرات سے محفوظ رکھا بلکہ آج دنیا عالمی امن کے لیے پاکستان پر اعتمادکا اظہار کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو بلوچستان اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ایران امریکہ جنگ کے دوران اور مذاکرات میں انتہائی مثبت کردار ادا کیا ہے پاکستان کی عالمی سطح پر جو پذیرائی ہوئی ہے اس کا سہرا وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی مدابرانہ قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عالمی دنیا میں امن کے لیے تمام ممالک پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے انتہائی دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج جنگ کے اثرات سے بچا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ایگل اسکواڈ کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اس کی تحقیقات جاری ہیں۔
پاکستان کی دانشمندقیادت کی وجہ سے آج دنیا عالمی امن کے لیے پاکستان پر اعتمادکا اظہار کر رہی ہے، میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
