اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے بتایا کہ مردان میں کل حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں مولانا فضل الرحمان خطاب کریں گے۔ترجمان اسلم غوری کے مطابق کانفرنس میں مرکزی اور صوبائی قیادت بھی خطاب کرے گی جبکہ لاکھوں لوگ شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ تاریخی کانفرنس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں جبکہ عوامی جوش و خروش عروج پر ہے۔ اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان کل خطاب میں تحریک کا لائحہ عمل دیں گے۔
مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف مولانا فضل الرحمان کل تحریک کا اعلان کریں گے، اسلم غوری

ٹیگز:
فضل الرحمان
