اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو گئے ، ماحول مثبت، نتائج مجموعی طور پر حوصلہ افزاء قرار دیئے جا رہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے مذاکرات میں پاکستان ثالث کی حیثیت سے شریک ہے جہاں 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہوچکے ہیں۔پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علٰیحدہ علیٰحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہوئے۔جے ڈی وینس، سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر نے ایرانی وفد سے ملاقات کی، امریکی وفد نے محمد باقر قالیباف اور عباس عراقچی سے براہِ راست بات چیت کی۔ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر کی موجودگی میں ہوئی۔
امریکہ اور ایران کے درمیان 2 ادوار پر مشتمل باضابطہ مذاکرات اب تک مکمل ہو گئے ` نتائج مجموعی طور پر حوصلہ افزاء

ٹیگز:
امریکہ
