کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، حاجی بشیر احمد کاکڑ، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد نورزئی، مفتی رضا خان، حاجی ظفر اللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعد اللہ آغا، مولوی نقیب اللہ ملاخیل و دیگر رہنماؤں نے کہا ہے کہ گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں مسلسل کمی عوام کے لیے شدید اذیت اور ناقابلِ برداشت مسئلہ بن چکی ہے۔ لوڈ شیڈنگ کے باعث حادثات کی تمام تر ذمہ داری گیس کمپنی پر عائد ہوگی کیونکہ بار بار لوڈ شیڈنگ سے حادثات رونما ہونے کا قوی خدشہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین سخت مشکلات سے دوچار ہیں مگر متعلقہ گیس انتظامیہ عوامی تکالیف کا ادراک کرنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں کو دانستہ طور پر ایل پی جی کے مہنگے استعمال پر مجبور کیا جارہا ہے جس سے یہ تاثر مضبوط ہورہا ہے کہ ایل پی جی مافیا اور گیس انتظامیہ باہمی ملی بھگت سے عوام کا استحصال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گیس لوڈشیڈنگ ختم کرکے بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے عوام پہلے ہی کم گیس پریشر کے باعث پریشانی کا شکار تھے مگر اب بدترین لوڈشیڈنگ نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے گیس کمپنی کے افسران کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی روش درست کریں اور فوری طور پر گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورتِ دیگر عوامی ردعمل کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ان کے جائز حقوق کے حصول کے لیے ہر ممکن آواز بلند کی جائے گی۔
گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے،مولانا عبدالرحمن رفیق

ٹیگز:
ا عبدالرحمن رفیق
