لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ نو مئی کو تاریخ میں بلیک ڈے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ملک کی سلامتی سے عمران خان کے کہنے پر انکے شر پسندکارکنان نے سرکاری املاک اور لاہور میں تاریخی جناں ہاوس کو تباہ کرنا اورملتان میں ہمارے شہیدوں اورغازیوں کے پورٹریٹ کو نزراتش کرنا میاں والی میں تاریخی جہازاور یادگار کو اگ لگانا ملک کیساتھ غداری کے مترادف ہے جسکی شدید مزمت کرتا ہوں یہ سب کچھ ایک خاص پلاننگ کے تحت کیا گیااور بھارت جیسے دشمن ملک کو خوش کرنے کی کوشش کی گئی انہوں نے کہا کہ تمام بلوائیوں کی پہچان ہو گئی ہے حکومت انکے خلاف دہشت گردی کے مقدمات بنا رہی ہے کسی کے ساتھ نرمی نہیں کی جائیگی انہوں نے کہا کہ عدالت عظمی کوان تمام واقعات کااز خود نوٹس لینا چاہئے تھالیکن عمران خان کو ایک ہیرو کی طرع عدالت میں پیش کرکے انکو رہا اور کیسز میں بیل دیکر انصاف نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ الیکشن اٹھ اکتوبر کو الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ کو ہونیپر سبکا اتفاق ہے حکومت کسی صورت عمران خان کے بلیک میلنگ میں انیوالی نہیں پی ٹی آئی کے کارکن اب بھی ہوش سے کام لیں اور ایندہ ملک میں جلاو گھیراو کی سیاست کو خیرباد کہہ دیں حکومت ہی اخری بجٹ پیش کریگی اور قوم کو بڑی ریلیف دینگے ملازمین کوبھی بڑی حد تک ریلیف دینگے ا? ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول نہیں کرینگے سوموار کو پی ڈی ایم کے اسلام اباد دھرنے کی حمایت کرتاہوں یہ ہمارا جمہوری حق ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں ایمرجنسی لگانے کے افواہوں میں کوئی سچائی اور حقیقت نہیں ہے سب کچھ کنٹرول ہے مہنگا? کیخلاف اقدامات کرتے ہیں تو عمران نیازی درمیان میں اجاتا ہے جو کہ عوام دشمنی ہے۔
نو مئی کو تاریخ میں بلیک ڈے کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، سردار یعقوب ناصر

ٹیگز:
سردار یعقوب ناصر
