کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی فورم میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے مؤثر، متوازن اور سفارتی کردار کے اعتراف میں منظور کی گئی مشترکہ تہنیتی قرارداد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد ایوانِ بلوچستان کی سیاسی بصیرت، قومی یکجہتی اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر کی عکاسی کرتی ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ایک امن پسند اور ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی سطح پر جس دانشمندانہ سفارت کاری کا مظاہرہ کیا ہے، وہ نہ صرف خطے میں کشیدگی کے خاتمے میں معاون ثابت ہوا بلکہ اس نے پاکستان کے مثبت عالمی تشخص کو بھی مزید مستحکم کیا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے کہ ایوان نے وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، سفارتی بصیرت اور مو?ثر حکمت عملی کو خراجِ تحسین پیش کیا ان کی بروقت اور متوازن رہنمائی نے پاکستان کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر عالمی برادری میں نمایاں مقام دلایا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خطے میں جاری کشیدگی کے دوران پاکستان نے جس دانشمندی، صبر و تحمل اور امن پسندی کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ فخر ہے اور یہی رویہ مستقبل میں بھی عالمی امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے کردار کو مزید مضبوط کرے گا انہوں نے بلوچستان کے پارلیمانی فورم کی جانب سے متفقہ قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قومی یکجہتی اور وفاقی اداروں پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی یہ سفارتی کاوشیں نہ صرف جاری رہیں گی بلکہ ان کے مثبت نتائج بھی جلد سامنے آئیں گے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان حکومت وفاق کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھاتی رہے گی۔
بلوچستان اسمبلی کے پارلیمانی فورم میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے تناظر میں پاکستان کے مؤثر، متوازن اور سفارتی کردار کے اعتراف میں منظور کی گئی تہنیتی قرارداد ایوانِ بلوچستان کی سیاسی بصیرت، قومی یکجہتی اور ذمہ دارانہ طرزِ فکر کی عکاسی کرتی ہے ٗمیر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
