کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے اپنے دفتر میں 100 ڈیمز منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں منصوبے کی پیش رفت اور درپیش امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس ترمیم شدہ قواعد و ضوابط کے سیکشن 6 کے تحت طلب کیا گیا، جس میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سو ڈیمز کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کو طلب کر کے منصوبوں کی رفتار اور شفافیت کا جائزہ لیا۔چیئرمین نے بالخصوص پیکیج تھری کی پیش رفت رپورٹ طلب کی، جس پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے اب تک کی کارکردگی، درپیش چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اصغر علی ترین نے کہا کہ ہم تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پشین میں واقع اسکان خان ڈیم کو 15 اگست 2026 تک ہر صورت میں مکمل کیا جائے۔چیئرمین نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں جاری ڈیمز کی تعمیر مقررہ وقت کے اندر مکمل ہونی چاہیے، اور وہ خود ان منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل نگرانی کریں گے۔
ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اصغر علی ترین

ٹیگز:
اصغر علی ترین
