کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)حکومت بلوچستان اور تاجر تنظیموں کے مابین قومی کفایت شعاری اقدامات پر مفاہمت کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے مارکیٹوں، شادی ہالوں اور ریستورانوں کے اوقات کار سے متعلق نظرِ ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کے مطابق توانائی کے مؤثر استعمال اور ایندھن کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں تمام دکانیں، مارکیٹیں، شاپنگ سینٹرز، عوامی پارکس اور تفریحی مقامات رات 8 بجے بند کیے جائیں گے۔ تاہم عوامی سہولت کے پیش نظر فارمیسیاں، ہوم ڈیلیوری سروسز اور تندور اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے نوٹیفکیشن کے مطابق شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز، ریستورانز اور دیگر تقریبات رات 10 بجے تک جاری رہ سکیں گی جبکہ کوئٹہ شہر کے لیے یہ وقت رات 11 بجے مقرر کیا گیا ہے محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ ان احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکام کے مطابق یہ اقدامات قومی سطح پر کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں جن کا مقصد توانائی کے استعمال میں توازن اور عوامی وسائل کے مؤثر تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
تاجر تنظیموں اور حکومت بلوچستان کے مابین قومی کفایت شعاری اقدامات پر اتفاق کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے نظر ثانی شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،محمد حمزہ شفقات

ٹیگز:
محمد حمزہ شفقات
