راولپنڈی (ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈرز کانفرنس نے سعودی عرب کے پیٹروکیمیکل، صنعتی کمپلیکس پر حالیہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 274ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کا کہنا ہے کہ ایران کے سعودی عرب پر حملے پُرامن ذرائع سے تنازعے کے حل کی مخلصانہ کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ سعودی عرب پر حملے ایک غیر ضروری کشیدگی ہیں۔ اس نوعیت کے حملے اور بلاجواز جارحیت جاری پُرامن کوششوں اور سازگار ماحول کو سنگین طریقے سے متاثر کرتی ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ سعودی عرب نے سنگین اشتعال انگیزیوں کے باوجود اب تک تحمل اور محتاط رویے کا مظاہرہ کیا ہے۔ سعودی عرب کے اس رویے سے ثالثی اور سفارتی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
کور کمانڈرز فورم کی ایران کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید مذمت

ٹیگز:
کور کمانڈرز فورم
