کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان، چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ایسٹر کے پرمسرت موقع پر مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اپنے خصوصی پیغام میں نواب ثناء اللہ خان زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی تمام اقوام نے ہمیشہ صوبے میں بسنے والی اقلیتی برادری کو اپنے ساتھ جوڑے رکھا ہے اور انہیں کبھی بھی خود سے دور نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری اور مقامی اقوام کے درمیان رواداری، باہمی احترام اور بھائی چارے کی روشن مثالیں موجود ہیں، جن میں مقامی زبانوں پر اقلیتی برادری کا عبور ایک نمایاں ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار ہمیں صبر، محبت، برداشت اور انسان دوستی جیسے اعلیٰ انسانی اقدار کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے۔ یہ دن امید، نئی شروعات اور مثبت سوچ کے فروغ کا پیغام بھی لے کر آتا ہے نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ بلوچستان میں اقلیتی برادری کو ہمیشہ تحفظ اور عزت حاصل رہی ہے جبکہ یہاں تمام مذاہب کے ماننے والوں کو یکساں مواقع اور مکمل مذہبی آزادی میسر ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و صوبے کی ترقی میں ہمیشہ مثبت اور فعال کردار ادا کیا ہے۔
بلوچستان میں اقلیتی برادری کو ہمیشہ تحفظ اور عزت حاصل رہی ہے، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
