کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خلقِ جھالاوان میں قبائلی تنازعات کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قبائلی عمائدین اور مختلف وفود سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کے دوران قبائلی تنازعات پیش کیے گئے، جنہیں سننے کے بعد نواب ثناء اللہ خان زہری نے موقع پر ہی متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ اس موقع پر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ صدیوں پرانی قبائلی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے تنازعات کا پرامن حل وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جھالاوان کے عوام کی خدمت ان کا مشن ہے اور سیاست آتی جاتی رہتی ہے، تاہم اپنے لوگوں کی عزت، وقار اور پگڑی کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے بغیر علاقے میں پائیدار امن ممکن نہیں، اس لیے بھائی چارے کے فروغ کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں سابق وزیر اعلی نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ قبائلی تنازعات اور رنجشوں کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے، جو بلوچستان کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جھالاوان میں امن، اتحاد اور بھائی چارے کا نیا دور لایا جائے گا دریں اثناء عوامی حلقوں نے نواب ثناء اللہ خان زہری کی بصیرت اور مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں جھالاوان کے اتحاد کی علامت قرار دیا۔
قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے بغیر علاقے میں پائیدار امن ممکن نہیں، نواب ثناء اللہ زہری

ٹیگز:
نواب ثناء اللہ زہری
