کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) آج کا دن کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی (QDA) کی تاریخ میں ایک تاریخی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ QDA کی ہاؤسنگ اسکیمز کے کمیونٹی ہالز کی نیلامی کھلے، شفاف اور مسابقتی بڈنگ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ منعقد کی گئی۔شفافیت اور منصفانہ عمل کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا نمائندگان اور احتسابی دفاتر کو بطور مبصر مدعو کیا گیا، جو کہ QDA کی شفاف حکمرانی اور میرٹ پر مبنی فیصلوں کے عزم کا واضح ثبوت ہے۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مذکورہ کمیونٹی ہالز ماضی میں بغیر کسی باقاعدہ طریقہ کار کے استعمال ہو رہے تھے اور بیشتر غیر فعال حالت میں تھے۔ اس تاریخی اقدام کے ذریعے نہ صرف ان کی مؤثر اور باقاعدہ استعمال کو یقینی بنایا گیا بلکہ ایک پائیدار آمدن کا ذریعہ بھی پیدا کیا گیا ہے۔اس مسابقتی نیلامی کے نتائج درج ذیل ہیں:سیٹلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی Rs. 5,16,000/- ماہانہ رہی۔چلتن ٹاؤن ہاؤسنگ اسکیم، کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی Rs. 3,52,000/- ماہانہ رہی۔سمنگلی ہاؤسنگ اسکیم، کوئٹہ کے کمیونٹی ہال کی کامیاب بولی Rs. 1,25,000/- ماہانہ رہی۔ان کامیاب بولیوں کے نتیجے میں ماہانہ بنیادوں پر خاطر خواہ آمدن متوقع ہے، جو مالی مشکلات سے دوچار اتھارٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔یہ کامیابی معزز وزیر اعلیٰ بلوچستان، میر سرفراز بگٹی اور چیئرمین QDA اسفندیار کاکڑ کی بصیرت افروز قیادت اور اصلاحاتی وژن کا نتیجہ ہے، جن کی رہنمائی میں یہ سنگِ میل حاصل کیا گیا۔کیو ڈی اے آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے تاکہ عوامی وسائل کا مؤثر استعمال، شفافیت اور ادارہ جاتی بہتری کو یقینی بنایا جا سکے
QDA کی ہاؤسنگ اسکیمز کے کمیونٹی ہالز کی نیلامی کھلے، شفاف اور مسابقتی بڈنگ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ منعقد

ٹیگز:
QDA
