ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر)جھل مگسی میں پولیس تھانے پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک راہ گیر بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت5افراد زخمی ہوگئے جھل مگسی پولیس تھانہ کوٹڑہ پر مسلح افراد کا حملہ شدید فائرنگ ایک راہ گیر بچہ جاں بحق ایس ایچ او سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں سے دو عام شہری بھی شامل پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ جبکہ عام شہریوں نے بھی پولیس کی مدد کے لیے مسلح افراد پر فائرنگ کی گئی مسلح افراد فرار ہوگئے واقعے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن مسلح افراد سے تعلق کے شبے میں دو افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات پولیس کے مطابق سوموار کی صبح چھ بجے کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے جھل مگسی کے پولیس تھانہ کوٹڑہ پر اچانک چاروں اطراف سے شدید فائرنگ شروع کردی پولیس اورشہریوں کی جوابی کارروائی کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر گیارہ سالہ لڑکا فیاض حسین ولد قادر بخش گولیاں لگنے سے موقع پر ہلاک جبکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ کوٹڑہ میر حسن ولد محمد رمضان کانسٹیبل محمد اقبال کانسٹیبل نثار احمد ولد حاجن خان جبکہ دو عام شہری حضور بخش ولد مشتاق احمد اور نادرعلی ولد مشتاق احمد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طورپر سول ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز اور پولیس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا اطلاعات کے مطابق مسلح افراد سے تعلق ہونے کے شبے میں دو افراد کو بھی حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
جھل مگسی میں پولیس تھانے پر حملے میں ایک راہ گیر بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایس ایچ او سمیت5افراد زخمی ہوگئے

ٹیگز:
جھل مگسی
