واشنگٹن (ڈیلی گرین گوادر) خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق پاکستان کی درخواست پر اسرائیل نے ایران کے 2 اہم عہدیداروں کو اپنی مبینہ ہدف فہرست سے عارضی طور پر ہٹا دیا۔ اسرائیل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتا تھا، تاہم پاکستان نے واشنگٹن کو پیغام دیا کہ اگر ان دونوں شخصیات کو بھی ختم کر دیا گیا تو پھر مذاکرات کے لیے کوئی اہم رابطہ باقی نہیں رہے گا۔ اسرائیل کے پاس دونوں رہنماؤں کی لوکیشن موجود تھی اور انہیں نشانہ بنانے کا منصوبہ تھا، لیکن پاکستان کے مؤقف کے بعد امریکہ نے اسرائیل سے پیچھے ہٹنے کو کہا۔
پاکستان کی مداخلت پر اسرائیل نے 2 اہم ایرانی رہنماؤں کو ہدف کی فہرست سے ہٹا یا، رائٹرز

ٹیگز:
رائٹرز
