کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر (عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری، ممتاز قبائلی شخصیت ” پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی کونسل کیلئے انٹرا پارٹی الیکشن کا آن لائن انعقاد ملکی سیاست میں ایک مثبت اور تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ممبران 26 مارچ سے 28 مارچ تک آن لائن ووٹنگ کے ذریعے اپنے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں، جس کے ذریعے مرکزی کونسل کے اراکین کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔اور پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت نے اس جدید اور شفاف طریقہ کار کو اپنایا ہے، جو نہ صرف جمہوری اقدار کو فروغ دے گا بلکہ پارٹی کے اندر میرٹ، شفافیت اور احتساب کے نظام کو بھی مضبوط بنائے گا۔انھوں نے کہا۔کہ ڈیجیٹل ووٹنگ کا یہ عمل وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس سے ممبران کی بھرپور شرکت ممکن ہو رہی ہے، چاہے وہ ملک کے کسی بھی حصے میں موجود ہوں۔عوام پاکستان پارٹی ہمیشہ سے جمہوریت، شفافیت اور جدید طرز سیاست پر یقین رکھتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی قیادت نے ایک نیا اور منفرد قدم اٹھاتے ہوئے آن لائن انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا۔اس عمل سے نہ صرف پارٹی مزید مضبوط ہوگی بلکہ دیگر سیاسی جماعتوں کیلئے بھی ایک مثال قائم ہوگی۔ پارٹی ممبران سے اپیل ہے۔ کہ وہ اس جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے اہل اور قابل قیادت کے انتخاب میں اپنا کردار ادا کریں۔
ڈیجیٹل الیکشن،عوام پاکستان پارٹی نے نئی تاریخ رقم کردی، حلیم صادق

ٹیگز:
حلیم صادق
