کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی درحقیقت قلات کے عوام کی بڑی سیاسی و عوامی فتح ہے، جنہوں نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کر کے حقیقی نمائندے کا انتخاب کیا۔ سابق چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار میر ضیا اللہ لانگو، پارلیمانی سیکریٹری پرنس آغا عمر احمد زئی اور میر اعجاز سنجرانی سے ملاقات کے دوران کیا۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ بی اے پی ہمیشہ صوبے کی ترقی اور عوامی خدمت کے لیے کوشاں رہی ہے اور حلقہ پی بی 36 سے میر ضیا اللہ لانگو کی بھاری اکثریت سے کامیابی پارٹی کی عوامی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ملاقات میں ملکی و صوبائی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سابق وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پارٹی قیادت، قلات خالق آباد کے عوام، نوجوانوں اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ اور مثبت سیاست کے ذریعے صوبے میں خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔
میر ضیا اللہ لانگو کی کامیابی عوامی اور سیاسی فتح ہے، قلات کے عوام نے جمہوری عمل پر اعتماد کا اظہار کیا،صادق سنجرانی

ٹیگز:
صادق سنجرانی
