خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی میر محمد ہاشم نوتیزئی کا دورہ وڈھ کھلی کچہری میں لوگوں کے مسائل سنیں کھلی کچہری میں سردار زادہ میر گورگین مینگل زمیندار ایکشن کمیٹی علاقہ معتبرین تاجران سمیت کسیکو کے اعلی حکام موجود تھے کھلی کچہری میں علاقہ معتبرین انجمن تاجران زمیندار ایکشن کمیٹی وڈھ کے رہنماوں نے وڈھ میں بجلی بحران اور عوام کو بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل پیش کئے زمیندار ایکشن کمیٹی اور شہریوں نے وڈھ کے مختلف فیڈرز پر اوور لوڈنگ وڈھ بازار میں بجلی کے پولز ٹراسفامرز وڈھ میں فیڈرز اور بوسیدہ لائنز پر کام اور بجلی کے لوشیڈنگ سمیت دیگر مسائل پیش کیے جبکہ سردار زدہ میر گورگین مینگل نے یقین دہانی کی کہ وڈھ میں کیسکو سمیت دیگر محکموں کو کہیں پر بھی ہماری تعاون کی ضرورت پڑی تو ہم تعاون کے لئے تیار ہے کیسکو لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے ہمارے ساتھ تعاون کریں کھلی کچہری سے وفاقی وزیر مملکت میر محمد ہاشم نوتیزئی نے خطاب کرتے کہا کہ وڈھ سمیت بلوچستان میں بجلی کے بڑے بڑے مسائل موجود ہے کھلی کچہری میں پیش کئے گے مسائل پر کسیکو حکام کو ہدایت کی کہ وڈھ بازار میں فوری طور پر ٹرانسفارمرز اور پولز فراہم کیے جائے ہر فیڈر پر دس دس کلو میٹر تک نئے تاروں کی فراہمی اور کلیوں میں بجلی کے فراہمی کے لیے سروے فوری شروع کیے جائے فیڈرز پر اورلوڈنگ سمیت دیگر مسائل کے حل کی بھی یقین دہانی کی انہوں نے کہا منظور ہوئے سٹی فیڈر اختر آباد پر فوری کام کا آغاز کیا جائے انہوں نے کہا کہ سٹی فیڈرز پر مذید دو گھنٹے بجلی بڑھائے جائے تاکہ لوگوں کے مشکلات کم ہو اس موقع کیسکو آفیسران شوکت جوگیزئی(OD)،ولی اچکزئی(CE development)،سمیع اللہ CET&Gیوسف شاہ۔CE Comercial،اورنگزیب XEn SS&Tsryab،عبدالقیوم بنگلزئی XEn khuzdae،بنگل مریXen khuzdar،ثناء اللہ Sdo khuzdar division،عنایت اللہ SDO wadh،نصیب اللہ SDO,GSو دیگر کسیکو اسٹاف موجود تھے،وفاقی وزیر مملکت کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی حل کرنے کی ہر ممکن یقین دہانی کرتے ہوئے کیسکو حکام کو حکم دیا کہ وہ زمینداروں اور عام عوام کو اس شدید گرمی میں تکلیف و پریشانی سے نکالیں۔
وڈھ سمیت بلوچستان میں بجلی کے بڑے بڑے مسائل موجود ہے،میر محمد ہاشم نوتیزئی

ٹیگز:
میر محمد ہاشم نوتیزئی
