کہروڑپکا(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کہروڑپکا میں واقع کانجو فارم ہاؤس گئے جہاں انہوں وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن خان کانجو سے ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کا سایہ انسان کی زندگی کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے اور اس عظیم ہستی کا دنیا سے رخصت ہونا ایسا صدمہ ہے جس کا ازالہ آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ماں کی جدائی کا دکھ نہایت گہرا اور ناقابلِ بیان ہوتا ہے، تاہم ایمان اور صبر کے ساتھ اس آزمائش کا سامنا کرنا ہی مومن کا شیوہ ہے میر سرفراز خان بگٹی نے عبدالرحمٰن خان کانجو اور ان کے اہل خانہ سے بھرپور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جنت الفردوس میں بلند درجات نصیب فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اس موقع پر مختلف سیاسی شخصیات، سابق ناظمین اور حلقے کے معززین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے اظہارِ تعزیت کیا۔
میر سرفراز بگٹی کی کانجو ہاؤس آمد، وزیر مملکت برائے توانائی و عوامی امور عبدالرحمٰن جان کانجو کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
