کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے علاقے سیٹلایٹ ٹاون میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا، تفصلات کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہکار کو قتل کر دیا، واقع سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے مکران روڈ پر پیش آیا، جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہوئی ہے، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، زرائع کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار سیٹلائٹ ٹاون موٹر سائیکل پر گھر سے ڈیوٹی پر یونیورسٹی جا رہا تھا اسی دوران مسلح افراد نے انھیں فائرنگ کا نشانہ بنایا، یاد رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل مشرقی بائی پاس پر فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیے تھے
کوئٹہ، سیٹلایٹ ٹاون میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا

ٹیگز:
فائرنگ
