کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صر ف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی صوبے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے یوم پاکستان اور رمضان سپورٹس فیسٹول کے سلسلے میں کراٹے،سروس کنٹرولنگ بال اور آل بلوچستان شہید میر عبدالروف جان لہڑی فٹبال ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر کمیٹی آرگنائزر محمد عامر، محمد حسنی، شکیل مشوانی، نصیب اللہ، محمد شہی، منظور مشوانی سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی صحت مند نشوونما اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اسپورٹس ایونٹس نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے اور انہیں صحت مند ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نیکہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور انہیں کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا ایک مثبت اور خوش آئند عمل ہے کھیلوں کے فروغ سے نہ صرف نوجوانوں کی صلاحیتیں نکھرتی ہیں بلکہ معاشرے میں اتحاد، نظم و ضبط اور بھائی چارے کو بھی فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں کے میدان آباد کرنے اور نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں کھیلوں کے مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان اور صوبے کانام روشن کرسکتے ہیں۔
نوجوانوں کو کھیلوں سمیت دیگر مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، میر لیاقت لہڑی

ٹیگز:
میر لیاقت لہڑی
