وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)وڈھ ہندو تاجر سمیت دیگر ساتھیوں کی ہلاکت پر دوسرے روز وڈھ بازار مکمل بند رہی بازار بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بازار بند ہونے سے دور دراز علاقوں سے آنیوالے مریضوں رل گئے فائرنگ کے واقعات کے بعد فورسز نے حرکت کی فورسز نے قومی شاہراہ سمیت وڈھ بازار کے اطراف میں ناکے لگا کر سنیپ چیکنگ کی یاد رہے اتوار کے واقعہ اور پیر کے روز وڈھ میں فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں وڈھ کے چھ شہری جان بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے ان واقعات کے بعد علاقے کی فضا غمزدہ ہے اور علاقے شدید خوف کا ماحول ہے
وڈھ میں ہندو تاجرسمیت دیگرکی ہلاکت کے خلاف دوسرے روز بھی بازار بند رہا

ٹیگز:
وڈھ
