کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں پارٹی کے بزرگ رہنماء وضلع ہرنائی کے ڈپٹی سیکرٹری ملک تیمور شاہ تارن اور ان کے ساتھ حاجی لونگ جان بابڑ کو مسلح عناصر کی جانب سے اغواء کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک تیمور شاہ اور ا ن کے ساتھی کو گزشتہ روزدن پونے بارہ گیارہ بجے کے وقت زیارت خانی کراس کے قریب دو سے تین گاڑیوں میں مسلح لوگوں نے اسلحہ کے زور پرزبردستی اٹھایا لیکن تاحال ان کی کوئی معلومات نہیں مل سکی ہے۔جس کی اطلاعی رپورٹ خاندان کی جانب سے ضلع پشین خانوزئی میں جمع کرادی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دن دہاڑے سیاسی جمہوری کارکنوں اور لوگوں کو اٹھانے کے ناروا عمل سے خاندان اور علاقے کے عوام میں سخت اضطراب اور بے چینی پھیل گئی ہے اور اس واقعہ سے متعلق اعلیٰ حکام کو بھی اطلاع کردی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک تیمور شاہ تارن اور حاجی لونگ جان کا معاملہ حکومت نے طے کرنا ہوگا اور انہیں بحفاظت بازیاب کرکے گھر پہنچانا ہوگا اور لوگوں کو سرکاری بندوق کے زور پر ڈرانا، دھمکانے کا عمل سخت نفرت انگیز اور قابل گرفت عمل ہے جسے ختم کرانا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہیں۔ اسی طرح شاہرگ سے بھی ایک شخص کو اٹھایا گیا تھا جو باری رقم تاوان کی ادائیگی کے عیوض رہا ہوا۔ رقم کا مطالبہ کرنے والوں کے نمبرز ڈی سی ہرنائی کوفراہم کردیئے گئے تھے لیکن انتظامیہ بازیابی کی بجائے سودا طے کرنے کی ہدایات دیتے رہے۔پارٹی پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طورپر ملک تیمور شاہ تارن اور حاجی لونگ جان کی رہائی اور اٹھانے والوں سے باز پرس کی جائے کیونکہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔
ملک تیمور شاہ تارن اور ان کے ساتھ حاجی لونگ جان بابڑ اغواء کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ٗ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ٹیگز:
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی
