کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے سامنے تین نامعلوم مسلح افراد نے روزنامہ بلوچستان نیوز کے کمپیوٹر آپریٹر عبدالقدیر کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے عبدالقدیر کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ مسلح ڈاکو عبدالقدیر سے ان کی موٹر سائیکل، 9 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر باآسانی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔سریاب جیسے عام شاہراہ عام عوام کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہا ہے۔ سریاب روڈ اور شہر کے دیگر مضافاتی علاقوں میں اس نوعیت کی وارداتیں اب روزانہ کا معمول بنتی جا رہی ہیں، جہاں مسلح ملزمان سرِعام شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں، جو پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔اخباری حلقوں اور صحافی برادری نے اس واقعے پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان، آئی جی پولیس اور ڈی آئی جی کوئٹہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے، چھینا گیا سامان برآمد کرایا جائے اور علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی روک تھام کے لیے پیٹرولنگ سمیت دیگر موثر انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری اور اخباری ملازمین تحفظ کا احساس کر سکیں۔
سریاب روڈ پر اخبار کے ملازم سے مسلح ڈکیتی، موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی گئی

ٹیگز:
اخبار
